اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کر لی۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، باقی کا ابھی پتا نہیں اور کتنے ہیں، لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا یہ تو کئی شہروں میں کیسز ہیں، کتنا ٹائم دیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ بتائیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی نے کہا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے