اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

چودھری پرویز الہٰی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت اینٹی کرپشن عدالت نے قانون کے منافی ضمانت مسترد کی اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے