اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے، پولنگ کل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان سینیٹ انتخاب میں ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پنجاب میں کل سینیٹ کے لئے تین کیٹگریز کے لئے انتخاب ہو گا، پنجاب میں خواتین کی 2، ٹیکنوکریٹ کی 2 اور ایک اقلیتی نشست کے لئے ووٹنگ ہو گی جبکہ پنجاب میں جنرل نشستوں پر سات سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی جانب سے انوشہ رحمن اور بشریٰ انجم بٹ، پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے محمد اورنگزیب، مصدق ملک  اور سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد  میدان میں موجود ہیں۔

دوسری جانب اقلیت کی نشست پر مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق مدمقابل ہیں۔

علاوہ ازیں جنرل نشستوں پر سید محسن نقوی، پرویز رشید،احد چیمہ، ناصر بٹ، طلال چودھری، حامد خان ایڈووکیٹ، علامہ راجہ ناصر عباس بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے