اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،  جسٹس شاہد کریم کے روبرو  ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے جبکہ سرکاری وکیل نے پنجاب حکومت کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ متعدد بار ایسی ذاتی تشہیر کو منع کر چکی ہے، آپ عوام کے پیسے سے تو تشہیر نہیں کر سکتے، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آفیشل ہینڈ آؤٹ ساتھ لف ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کسان کارڈ کی منظوری دی ہے۔

 وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، قومی خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے۔

سرکاری رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کی تصویر والا کسان کارڈ نہیں بنا رہے، یہ درخواست وقت سے پہلے آ گئی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو مخاطب  کرتےہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اگر ایسا کرے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر دیں۔

بعدازاں عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے