اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں آج بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج بھی سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے اوقات میں سورج اپنا رنگ جمائے گا جبکہ سہ پہر کے بعد بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت  19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگر ی سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، ہلکی ہوا چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

علاوہ ازیں  موسم کا احوال بتانے والوں نے کل بروز ہفتہ شہر میں  بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث شہر کے موسم میں خوشگوار تبدیلی آنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ادھرچند روز سے چلنے والی ہوا سے شہر میں فضائی آلودگی میں بھی کمی آگئی، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈکس 165 تک آ گیا، مراتب علی روڈ 171،ٹھوکر نیاز بیگ 164 اور بھٹہ چوک کے علاقے میں 160 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے