اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں پہلی بار مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پہلی بار مرکزی شاہراہوں پر بڑے پیمانے پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ٹیپا اور ٹریفک پولیس نے 18 مقامات کی نشاندہی کر لی۔

ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ٹیپا 45 روز  میں شہر کے 18 مختلف مقامات پر ٹائر کلرز نصب کرے گا،ٹائر کلرز کی تنصیب پر 3کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے وضع کردہ 6 سرکلز میں ٹائر کلرز لگائے جائیں گے، اچھرہ، قرطبہ چوک ،ایل او ایس اور شمع یوٹرن پر ٹائر کلرز لگیں گے، سکیم موڑ جنکشن، بجلی گھر اور ملتان چونگی چوک پر بھی ٹائر کلرز نصب کیے جائیں گے۔

اسی طرح بانساں والا بازار، دو موریہ اور ایک موریہ پل، اکبری منڈی، سرکلر روڈ پر ٹائر کلرز کی تنصیب ہو گی،میو ہسپتال، ظفر علی روڈ، شادمان، پی آئی سی اور مین مارکیٹ یوٹرن پر بھی ٹائر کلرزلگائے جائیں گے۔

چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے آئندہ ماہ  ٹائر کلرز کی تنصیب کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے