اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے نام پتنگ بازی کے قوانین سے متعلق خط تحریر کردیا۔

پراسیکیوٹر پنجاب فرہاد علی نے وزیراعلیٰ کے نام خط میں درخواست کی ہے کہ پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس  2001کو پتنگ بازی سے انسانوں کوبچانےکے لیے نافذ کیا گیا، آرڈیننس میں پتنگ بازی کی زیادہ سے زیادہ سزا 3 سال اور ایک لاکھ جرمانہ ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل  نے کہا کہ سزا کم ہونے سے پتنگ بازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں لہٰذا پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت درج مقدمات میں دہشتگردی دفعات شامل کی جائیں، ایسا کرنے سے خطرناک جرم میں ملزمان کا ٹرائل جلد ہوگا اور معاشرے میں ایک ڈربیٹھےگا۔

پراسیکیوٹر نے خط میں مزید کہا کہ پنجاب میں نافذ العمل قوانین پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ناکافی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیصل آباد میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد بھی پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

فیصل آباد میں ہی گلے پر ڈور پھر نے سے موٹرسائیکل سوار ایک اور نوجوان زخمی ہوا، اس کے علاوہ سیالکوٹ میں جنرل بس سٹینڈ کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے