اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نئے تھانوں کا فقدان شہر میں جرائم کے اضافے کی وجہ قرار

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی دارالحکومت میں جرائم بڑھنے کی وجہ 10 نئے تھانے نہ بننے کو قرار دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے 10 نئے تھانوں کے قیام کیلئے ایک ارب 77 کروڑ روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دس نئے تھانوں کے لئے مطلوبہ رقم کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے سمری آئی جی آفس کو واپس بھجوادی۔

 آئی جی پنجاب لاہور میں پنجاب سوسائٹی، جیا بگا،شیر شاہ کالونی، پولیس سٹیشن بیگم کوٹ، رکھ چندرائے،سوئے آصل، ہلوکی، سبزی منڈی، ڈیفنس ڈی اور رانا شاہد شہید پولیس سٹیشن قائم کرنا چاہتے تھے۔

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سمری میں متعلقہ علاقوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح سے بھی محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے