اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، گھروں پر ٹیکس کو معقول بنانے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز شریف نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ صوبے میں اشیاء اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹائٹل ڈاکومنٹ کا آغاز ہونے سے 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔ اجلاس میں افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ بھی لیا گیا، افیون فیکٹری کی بحالی سے فارماسیوٹیکل کے شعبے میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔

سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹریز خزانہ، ایکسائزاور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے