اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شعبہ زراعت اورسموگ سے نمٹنے میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کرینگے: مریم نواز

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین وانگ یاؤبونگ نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے قریبی اور مضبوط ترین دوستی کو برقرار رکھا ہے، پاکستان میں پراجیکٹس سے کارپوریشن کے تعمیراتی معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کا پتہ چلتا ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ  سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین کا ون ونڈو آپریشن سسٹم دنیا بھر میں بہترین ماڈل ہے، آئی ٹی سیکٹر میں نجی شعبے کے باہمی اشتراک کار کے بے شمار مواقع موجود ہیں، زراعت کے شعبے اور سموگ سے نمٹنے کے لئے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری کی ابھی گنجائش ہے، پنجاب میں ارفع کریم آئی ٹی ٹاور سمیت دیگر تعمیراتی پراجیکٹس کیلئے چائنہ سٹیٹ کنسٹریکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے شکرگزار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو چائنہ کا پاکستان کیلئے تحفہ ہے،سی پیک کے تحت منصوبوں کے بروقت تکمیل کیلئے پنجاب حکومت بھرپور تعاؤن کرے گی، ایسے سیکٹرز کا تعین کرنا ہوگا جن میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے، سی پیک پراجیکٹس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

وانگ یاوڈونگ چیئرمین سی ایس سی ای سی کا کہنا تھا کہ دوستوں کے لئے دروازے کھلے رکھتے ہیں، پاکستانی دوستوں کا بھرپور خیرمقدم کریں گے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین لی ویمن ، عمر فاروق دیال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے