اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تربت میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر مریم نواز کا فورسز کو خراج تحسین

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(لاہور نیوز) تربت میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، دہشتگردوں کے خاتمے کا عزم غیرمتزلزل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاکستان نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنایا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں واقع پاکستان نیول ایئر بیس پر رات گئے مسلح دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے بروقت موثر جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گیا، شہید ہونے والے فرنٹیئر کور کے 24 سالہ نعمان فرید کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

وزیرِ اعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت مؤثر کارروائی سے دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے، ہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کیلئے پر عزم ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے