اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی جلد شروع کردی جائیگی: مریم نواز

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور لیگی قائد میاں نواز شریف سے فیصل آباد کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں حلقوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں نوجوان کی ڈور پھرنے سے ہلاکت  کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے، دھاتی ڈور بنانے، بیچنےاور خریدنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل  آباد میں ترقیاتی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد میں 100 سپیڈو اور میٹرو بسز لا رہے ہیں، کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے، پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں، 3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہوگا، دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی 6 ماہ میں اصلاحات کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں 48 لاکھ سے زائد رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہو چکے ہیں، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس بھی دیئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے