اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذہنی صحت: بیماریوں اور اموات کی سب سے بڑی وجہ بن گئی

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ذہنی صحت کے حوالے سے مسائل نے امراض اور جلد اموات کے معاملے میں دل کی بیماریوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اعصابی دباؤ کی وجہ سے عالمی سطح پر لوگوں میں معذوری، بیماریاں اور جلد موت میں 18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن، آکلینڈ یونیورسٹی اور ڈبلیو ایچ او کے برین ہیلتھ یونٹ کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق پیش کی جس میں پایا گیا کہ 37 اعصابی حالتیں ایسی ہیں جن کے مضر اثرات کی شدت پہلے سمجھی گئی شدت سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اعصابی حالتیں عالمی آبادی کے 43 فیصد حصے کو متاثر کرتی ہیں جن میں فالج، دماغی چوٹ، درد شقیقہ، الزائمر کی بیماری، دیگر ڈیمنشیا اور اعصابی نقصان شامل ہیں۔

محققین نے عالمی آبادی کے اعصابی مسائل کا ذمہ دار آبادی کی نشوونما، زیادہ عمر، ماحولیاتی تبدیلی، خراب تغذیہ اور طرز زندگی کے عوامل کو قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے