اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 299.03 قیمت فروخت : 299.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.04 قیمت فروخت : 347.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.71 قیمت فروخت : 183.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.30 قیمت فروخت : 202.67
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241700 دس گرام : 207200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221557 دس گرام : 189932
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2860 دس گرام : 2455
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

میٹھے مشروبات کا استعمال لڑکوں میں کس بیماری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے؟ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ میٹھے مشروبات کا استعمال لڑکوں میں ذیابیطس کی بیماری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

تفصیلا ت کےمطابق ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بچپن میں میٹھے مشروبات اور 100 فیصد فروٹ جوسز پینے کے عادی لڑکوں میں درمیانی عمر میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ لڑکیوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے لیے خواتین اور ان کے بچوں پر جاری ایک تحقیق کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ میٹھے مشروبات اور خالص فروٹ جوسز پینے اور تازہ پھلوں کو کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کس حد تک بڑھتا ہے؟نتائج سے معلوم ہوا کہ بچپن اور لڑکپن میں زیادہ میٹھے مشروبات اور خالص فروٹ جوسز کے استعمال سے انسولین کی مزاحمت سمیت ذیابیطس کا باعث بننے والے دیگر عناصر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بچپن میں روزانہ میٹھے مشروبات پینے والے لڑکوں میں انسولین کی مزاحمت کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اس کے مقابلے میں تازہ پھل کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج ابتدائی ہیں مگر ان سے میٹھے مشروبات کے استعمال اور ذیابیطس کے درمیان تعلق کا عندیہ ملتا ہے۔تحقیق میں یہ واضح نہیں ہوا کہ لڑکوں میں اس مرض کا خطرہ لڑکیوں سے زیادہ کیوں ہوتا ہے؟یہی وجہ ہے کہ محققین کی جانب سے اس حوالے سے مزید تحقیق کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ اس تعلق کی وضاحت ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے