اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا سگریٹ نوشی سے چربی میں اضافہ ہوتا ہے؟ماہرین نے حقیقت بیان کردی

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ سگریٹ نوشی سےچربی میں اضافہ ہوتا ہے۔

محققین کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی شروع کرنے اور یا کافی عرصے سے جاری سگریٹ نوشی دونوں ہی پیٹ میں چربی کو بڑھا سکتے ہیں جو دل کی بیماری، ذیابیطس، فالج اور ڈیمنشیا کا سبب بن سکتا ہے۔اگرچہ تمباکو نوشی کرنے والوں کا وزن تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی نسبت کم دکھائی دیتا ہے لیکن ان کے پیٹ میں چربی زیادہ ہوتی ہے ،بالخصوص visceral fats۔ ویسرل فیٹس وہ چربی ہوتی ہے جسے دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ یعنی آپ کا پیٹ بظاہر کم ہو سکتا ہے لیکن اس میں چربی کی غیر صحت بخش مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کو سنگین بیماریوں سے غیرمحفوظ بنا دیتی ہے۔

یہ جاننے کیلئے کہ آیا صرف تمباکو نوشی پیٹ کی چربی میں اضافے کا سبب بنتی ہے یا دیگر عوامل بھی کارفرما ہوتے ہیں؟ محققین نے سب سے پہلے پچھلے جینیاتی مطالعات کا استعمال کیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ کون سے جین تمباکو نوشی کی عادت اور جسم میں چربی کی تقسیم سے منسلک ہیں۔

دوسرا، ماہرین نے اس جینیاتی معلومات کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیا کہ آیا سگریٹ نوشی سے وابستہ افراد کے جسم میں چربی کی تقسیم مختلف ہوتی ہے یا نہیں؟آخر میں ماہرین نے شراب نوشی یا سماجی و اقتصادی جیسے دیگر عوامل کا بھی جائزہ لیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمباکو نوشی اور جسم میں چربی کی تقسیم کے درمیان جو بھی تعلق  ہے وہ صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے ہی ہو نہ کہ دیگر عوامل کی وجہ سے۔

محققین نے پایا کہ پیٹ کی چربی پر سگریٹ نوشی کا اثر دوسرے عوامل جیسے سماجی اقتصادی ، الکوحل کا استعمال، ADHD یا جسمانی سرگرمی سے بالکل آزاد ہے۔ یعنی صرف سگریٹ نوشی ہی پیٹ میں اضافی چربی کا سبب بن سکتی ہے باوجود اس کے کہ دیگر عوامل موجود نہ ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے