اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 299.03 قیمت فروخت : 299.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.04 قیمت فروخت : 347.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.71 قیمت فروخت : 183.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.30 قیمت فروخت : 202.67
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241700 دس گرام : 207200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221557 دس گرام : 189932
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2860 دس گرام : 2455
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سگریٹ نوشی اور پیٹ کی چربی کے درمیان خطرناک تعلق کا انکشاف

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں سگریٹ نوشی کے پیٹ پر چربی بڑھنے کا سبب ہونے کے متعلق انکشاف کیا گیا ہے، خاص طور پر ایسی قسم کی چربی جس کا تعلق قلبی مرض، ذیابیطس، فالج اور ڈیمینشیا کے بلند خطرات سے ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف کوپن ہیگن سے تعلق رکھنے والے محققین نے 10 لاکھ سے زائد افراد پر کیے جانے والے مختلف جینیاتی مطالعوں کے نتائج کا مشترکہ جائزہ لیا۔

جائزے میں محققین نے دیکھا کہ آیا وہ افراد جوسگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے جسم کی چکنائی کی تقسیم تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے مقابلوں میں مختلف ہوتی ہے یا نہیں۔

تجزیے میں سگریٹ نوشی کا پیٹ میں موجود چربی میں اضافے سے تعلق کا انکشاف ہوا۔

محققین کا کہنا تھا کہ چکنائی کی یہ قسم وسرل چکنائی ہوتی ہے جو پیٹ میں موجود اعضاء کے گرد جم جاتی ہے۔ چربی کی اس قسم کو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔ یہ چکنائی کسی شخص کا پیٹ سپاٹ ہونے کے باوجود غیر صحت بخش مقدار میں موجود ہوسکتی ہے اور سنجیدہ نوعیت کی بیماریوں کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔

تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر جرمن کیراسقیلا کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی پیٹ کی چربی پر سماجی معاشی سٹیٹس، شراب نوشی یا اے ڈی ایچ ڈی جیسے دیگر عوامل سے ہٹ کر تعلق رکھتی ہے۔

جرنل ایڈِکشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کا روکا جانا متعدد دائمی بیماریوں (بالخصوص تنفس اور قلبی بیماریوں) کے وقوعات کم کرنے کے لیے عوامی صحت کی کوششوں کے لیے اہم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے