اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا چائے کا استعمال زندگی طویل کرسکتا ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

23 Mar 2024
23 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دو یا اس سے زیادہ کپ چائے پینے سے زندگی بڑھ جاتی ہےبنسبت ان لوگوں کے جو بالکل بھی چائے نہیں پیتے۔

ماہرین کی  تحقیق کے مطابق تحقیقاتی  ٹیم نے چائے پینے اور ان آبادی میں موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا ہے جہاں زیادہ تر کالی چائے پی جاتی ہے۔تحقیق کے لیے ماہرین نے برطانیہ کے یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا، جو کہ ملک بھر کے لوگوں کا بائیو میڈیکل ڈیٹا بیس ہے۔

اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ مرد اور خواتین  شامل تھے۔ جنہوں نے ایک دن میں پئے جانے والے چائے کے کپوں کی اوسطاً تعداد کی اطلاع دی۔ ان میں کالی، سبز اور دودھ مع چینی والی چائے شامل تھی۔ ماہرین نے شرکا کے جینیاتی معلومات کا بھی استعمال کیا۔

مطالعے میں پایا گیا کہ باقاعدگی سے چائے پینے والوں میں سے تقریباً 90 فیصد شرکا کالی چائے پیتے تھے۔ اور وہ لوگ  جو روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے تھے ان میں متعدد وجوہات کی بنا پر مرنے کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم پایا گیا۔

جب محققین نے موت کی مخصوص وجوہات پر نظر ڈالی تو چائے پینے کا تعلق فالج، کورونری دل کی بیماری اور عمومی امراض قلب کے کم خطرے سے پایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے