22 Mar 2024
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور میں سرکاری سکولوں کی عمارتیں کرائے پر دینے کی اجازت دے دی۔
سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو استعمال کرتے ہوئے ریونیو جمع کیا جائے گا، سرکاری سکولوں کی عمارتیں کمرشل مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق سکولوں کی عمارتیں سیمینارز،ایجوکیشنل کانفرنسز،بک فیئرز اور کھیلوں کے انعقاد کیلئے فراہم کی جائیں گی، سکول کی عمارت سکینڈ شفٹ میں پرائیوٹ سکول یا اکیڈمی چلانے کیلئے بھی حاصل کی جاسکے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں قائم سکول کونسلز کو فعال بنایا جائے گا، سکول کونسلز کی اجازت سے بلڈنگ یا گراونڈز کو کرایہ پر دیا جاسکے گا، کرائے سے حاصل ہونے والی رقم سکولوں کی تعمیرومرمت کیلئے استعمال ہو گی۔