اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کیلئے معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 4459 ملازمین کو معاوضہ پیکیج ادائیگی کیلئے اے جی پی آر پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، ملازمین کے اکاؤنٹس میں معاوضہ پیکیج کی 40 فیصد کی پہلی قسط کی رقم کریڈٹ ہو جائیں گی۔

واضح رہے  کہ گورنمنٹ نے  یوٹیلیٹی  سٹورز بند کرنے کے بعد ملازمین کو پیکیج  دے کر  نوکریوں سے فارغ کر دیا تھا تاہم ابھی تک  ان ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ پیکج نہیں ملے، اب انہی معاوضوں کی ادائیگی شروع ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے