اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی، عارضی بھرتیاں کی جائیں گی

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں سوا لاکھ اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔ پہلے مرحلے میں سکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے۔

عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں  کی جائیں گی۔ واجبات کی ادائیگی سکول کونسل کی منظوری سے کی جائے گی۔

اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت سکول کونسل کو اضافی فنڈز جاری کرے گی۔ سکول کونسلز خود سے بھی تعلیمی اداروں کیلئے فنڈز جنریٹ کریں گی۔

 پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے عارضی اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں آئے گی، حکومت عارضی کی بجائے مستقل اساتذہ کی بھرتی پر انحصار کرے تو بہتر ہوگا۔

مستقل اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے