اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) جامعہ پنجاب نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات یکم سے 9 اپریل تک بند رہیں گے، بہار کی چھٹیوں میں تدریسی شعبہ جات کا انتظامی عملہ بدستور ڈیوٹی پر ہو گا۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے سات سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے ثوبیہ مشتاق دختر مشتاق علی کو باٹنی، سونیا حنیف دختر محمد حنیف کو ریاضی ، سر بلند ولد سرفراز خان کو انٹر نیشنل ریلیشنز ، عائشہ خان دختر خالد محمود خان کو ریاضی ، شاہزیب خورشید ولد خورشید علی کو کامرس میں ڈگریاں جاری کی ہیں۔

ثناء صفدر دختر سلطان صفدر کوزوالوجی اور بشریٰ محمود دختر محمود احمد مودی کو سوشیالوجی کے مضمون میں مقالہ جات کی تکمیل کے بعد  پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے