اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

محکمہ سکول ایجوکیشن نے شجر کاری مہم کی ہدایات کردیں

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے رواں ماہ ہر استاد اور طالب علم کو ایک ،ایک پودا لگانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں ہر استاد ایک پودا لگائے، تیسری کلاس اور اوپر کی کلاس کا ہر بچہ بھی ایک پودا لگائے۔

ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کی جانب سے لگائے گئے پودوں پر ان کے نام والی چھوٹی تختی بھی لگائی جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں تین لاکھ کے قریب اساتذہ ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد بچے بھی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے