اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

محکمہ ریلوے کے سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں مزدوروں سے بھی کم

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(لاہور نیوز) محکمہ ریلوے کے سکولوں میں قوم کے معماروں کا استحصال ہونے لگا، اساتذہ کی تنخواہیں مزدوروں سے بھی کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق مزدور کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار مگر ریلوے سکولوں کے اساتذہ کو 17 ہزار ادا کی جا رہی ہے، ایم اے ایم ایڈ خواتین اور مرد ٹیچرز کئی سال سے تنخواہوں میں اضافہ کے منتظر ہیں، ریلوے سکول ٹیچرز کے احتجاج بھی رنگ نہ لا سکے۔

خواتین اساتذہ کا کہنا ہے ریلوے سکولوں میں بیس سال سے بچوں کو پڑھا رہے ہیں، محکمہ ریلوے ہم سے کام بھی لیتا ہے مگر اپنا حصہ بھی نہیں سمجھتا، ایم ایڈ ٹیچرز کی تنخواہ 17 ہزار روپے ہے، ہر پی آر سکول میں 30 سے زائد اساتذہ کو فنڈز ٹیچرز کے طور پر رکھا گیا ہے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ ڈی جی فنڈز کے ملازمین ہیں ریلوے سے آپکا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا ریلوے سکولوں میں عرصہ دراز سے پڑھا رہے ہیں مگر ہمیں ریلوے کا امپلائی ہی نہیں سمجھا جاتا، بچوں سے فیسیں بھی ڈبل لی جارہی ہیں مگر ہمیں تنخواہ ادا نہیں کرتے، اتنی کم تنخواہ میں گزارہ کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے