اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈبہ پیک دودھ دینے کا حکم

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے پیک دودھ دینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سکول ایجوکیشن میں اصلاحات کے حوالے  سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران اجلاس سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔

اجلاس میں  پنجاب کریکولم ونگ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری بھی دے دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سرکاری سکولوں میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے کی ہدایت کی اور طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم دیا۔

سکولوں میں طلبہ ڈبہ بند دودھ کی فراہمی کا پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے سکولوں میں شروع ہوگا،اینگرو فوڈز کے تعاون سے فلیورڈ مِلک طلبہ کو دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی اشتراک سے طلبہ کے لئے دددھ کی فراہمی کا پراجیکٹ صوبہ بھر میں شرو ع کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر تشویش کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر برہم ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ  نے  پنجاب بھر کے سکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا، اجلاس میں سرکاری سکولوں میں آفٹر نون کلاسز اور ایوننگ کوچنگ سینٹرز شروع کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں بہتر اور معیار تعلیم کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے،عالمی معیار کے مطابق تعلیم سرکاری سکول میں پڑھنے والے ہر بچے کا حق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے