27 Feb 2024
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔