اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی پھر مہنگی کر دی گئی

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کر دی۔

مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگ گیا، بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

جنوری میں تربیلا اور منگلا سے بجلی کی کم پیداوار ہونے سے متبادل مہنگے تیل سے بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں ڈیزل سے بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ پڑی، فرنس آئل سے 35 روپے 43 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

عوام کہتے ہیں پہلے ہی بجلی بہت مہنگی ہے، نیا اضافہ زور دار جھٹکے سے کم نہیں۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر اطلاق ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے