اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کی تمام فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کی ہدایت

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) لیسکو انتظامیہ نے تمام فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خراب میٹرز اور اوور بلنگ کے معاملے پر نیپرا کا نوٹس کام کرگیا، لیسکو انتظامیہ نے  فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی جانب سے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  لیسکو ریجن میں خراب میٹرز کو فوری تبدیل کیا جائے، اوور بلنگ پر ہر صورت قابو پایا جائے۔

 لیسکو انتظامیہ نے ہدایات میں کہا ہے کہ کسی بھی سب ڈویژن میں اوور بلنگ ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی،خراب میٹرز کی تبدیلی کو فوری ممکن بنایا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو ریجن میں بیچ 24،46اور 44 میں اوور بلنگ کی بھرمار ہے، نیپرا کو لیسکو میں اوور بلنگ کی شکایات موصول ہورہی تھیں، نیپرا کی جانب سے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اوور بلنگ پر سخت نوٹس لیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے