اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بڑھتی مہنگائی کسی کے قابو میں نہ آئی، شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) بڑھتی مہنگائی کسی کے قابو میں نہ آئی، سرکاری ریٹ لسٹوں کی اہمیت ختم ہونے لگی۔

مہنگائی کے سائے چھٹ نہ سکے، شہری انتظامیہ کے طے کردہ نرخوں کے برعکس مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔

پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 175 روپے کلو مقرر، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت 220 روپے کلو تک ہو رہی ہے، ٹماٹر سرکاری ریٹ لسٹ میں 125 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے، لہسن 650 ، ادرک 600 ، کدو 180، پھول گوبھی 100 روپے کلو میں دستیاب ہے، کریلے 480، بینگن اور ٹینڈے 130 ، میتھی 70 ، آلو 80 روپے کلو بکنے لگے۔

تین پھل بھی غریبوں کی پہنچ سے مزید دُور ہو گئے، سیب کالا کولو لسٹ میں 300 روپے کلو مقرر تاہم مارکیٹ میں 400 روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے، کیلا 170 روپے درجن مقرر ، اوپن مارکیٹ میں درجہ اول 250 جبکہ درجہ دوم 160 روپے میں دستیاب ہے، مارکیٹ میں اناربدانہ 950 ، پپیتا 300، امرود 190 روپے کلو میں فروخت، کینو مارکیٹ میں 400 روپے تک بکنے لگا ہے۔

برائلر مصنوعات میں مرغی کا گوشت 619 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں صافی گوشت 700 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے جبکہ انڈے 239 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے