اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سٹیڈیم میں ثنا جاوید کوثانیہ مرزا کی آوازیں لگانے کا معاملہ،اداکارہ مدیحہ رضوی بول اٹھیں

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ثنا جاویدپر آوازیں کسنے والوں کو اداکارہ مدیحہ رضوی نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رپورٹ کےمطابق 2 روز قبل اداکارہ ثنا جاوید اسٹیڈیم میں اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے گئیں جہاں ان پر تماشائیوں کی جانب سے آوازیں کسی گئیں۔ثنا جاوید پر تماشائیوں نے شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کی آوازیں کسیں جس پر ثنا جاوید وہاں سے اٹھ کر چلی گئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔

تاہم اب اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثنا جاوید کی ویڈیو شیئر کی اور تماشائیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ مدیحہ رضوی نے کہا کہ ثنا جاوید پر آوازیں کستے دیکھ کر دکھ ہوا، کسی کی ذاتی زندگی ہے اس طرح عوام میں کسی کا مذاق اڑانا آپ کی اپنی تربیت کو دکھاتا ہے۔

اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے آپ اپنے ماں باپ کی جانب سے کی گئی تربیت کو سرعام نیلام کر رہے ہیں، عورت آپ کے آس پاس محفوظ نہیں تو آپ صرف ایک جانورہیں۔ مدیحہ رضوی نے مزید لکھا کہ جس نے بھی ایسا کیا ہے اسے شرم آنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے