اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فنی خدمات پر ناپا نے طلعت حسین کو اعزازی یادگار شیلڈ سے نوازا

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) نے اپنے سابق فیکلٹی رکن اورناموراداکار و صداکار طلعت حسین کو فن اداکاری اوراس کی تعلیم وترویج میں ان کی خدمات کےاعتراف میں ایک اعزازی یادگار شیلڈ پیش کی ہے۔

ناپا کے سی ای او جنید زبیری اور بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین سید جاوید اقبال نے طلعت حسین کے گھر جاکر انہیں شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر سید جاوید اقبال نے طلعت حسین کی ریڈیو، ٹیلی وژن، فلم اورخاص کر تھیٹر میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلعت اس نسل کے ان چند نمائندوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بڑی نفاست سے اداکاری کے ہر شعبے میں شائقین کو اپنے سحر میں رکھا۔

واضح رہے طلعت حسین ناپا کی فیکلٹی سے دو سال قبل اپنی گرتی صحت کی وجہ سے ریٹائرڈ ہوئے، بیماری کی وجہ سے وہ عموماً کسی سے ملاقات نہیں کرتے لیکن ان کے گھر والوں نے خاص طور سے ناپا کے وفد سے ملاقات کا بندوبست کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے