اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’دو سٹارز ایک گھر میں نہیں رہ سکتے‘یاسر حسین نے شوبز میں طلاق کی وجہ بتادی

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و رائٹر یاسر حسین نے شوبز سٹارز کے درمیان طلاق کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ بتا دی۔

یاسر حسین نے حال ہی میں ملیحہ رحمان کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں ناکام کیوں ہوجاتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ دو اداکاروں کے درمیان ہونے والی شادی تو کامیاب ہوسکتی ہے لیکن دو سٹارز کی شادی کا کامیاب ہونا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ جب میاں بیوی دونوں ہی سٹارز ہوتے ہیں تو اُن کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ انا کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے رشتہ خراب ہوتا ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ میرے گھر میں صرف ایک ہی سٹار ہے وہ سٹار اقرا ہے اور مجھے اپنی بیوی کو سٹار کہنے میں بالکل برا نہیں لگتا، اسی وجہ سے ہماری شادی کامیاب ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے گھر میں صرف ایک ہی سٹار ہوگا اور وہ سٹار اقرا ہے کیونکہ اقرا کو اُن کے کام کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے، وہ سوشل میڈیا پر مجھ سے زیادہ مقبول ہیں، اسی لیے میرے لیے وہ ہی سٹار ہیں۔

اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں ان ہی جوڑوں کے درمیان طلاق ہوئی ہے جن میں میاں بیوی دونوں ہی سٹارز تھے کیونکہ سٹارز میں انا زیادہ ہوتی ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ان کی طلاق صرف انا کی وجہ سے ہوئی، شاید کوئی دوسری بات بھی ہوسکتی ہے کیونکہ میں کسی سے ذاتی طور پر نہیں ملتا لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ سب سے بڑی وجہ انا ہی ہے۔

یاسر حسین نے مزید کہا کہ دو سٹارز کبھی بھی ایک جگہ رہ ہی نہیں سکتے، اکثر فلموں اور ڈراموں میں دو سٹارز کے درمیان جھگڑے ہوجاتے ہیں، اُن کے میک اپ رومز الگ ہوجاتے ہیں تو پھر ایک گھر میں کیسے رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی جوڑوں کی طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں احد رضا میر اور سجل، ثنا جاوید اور عمیر جیسوال، آغا علی اور حنا الطاف، عمران اشرف اور کرن اشفاق، شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف، فریال محمود اور دانیال راحیل سمیت دیگر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے