اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

ہر برس ماہ فروری کے دوسرے پیر کو اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر عوام الناس میں مرگی کے مرض سے آگاہی، اس کے علاج اور بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت کے زیر انتظام تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق مرگی ایک دماغی بیماری ہے جو دماغ میں برقی انتشار پیدا ہونے کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً 5 کروڑ افراد مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث عالمی سطح پر مرگی، بڑی اعصابی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ 

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی طور پر مرگی کے مرض کی تشخیص مریض کو بغیر کسی خاص وجہ کے ہونے والے کم از کم 2 دوروں سے ہوتی ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج کی صورت میں مرگی کے شکار تقریباً 70 فیصد افراد کو اس بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے