اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دار چینی بلڈ شوگر کنٹرول کم کرنے میں مددگار ثابت

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دار چینی کو یومیہ انتہائی کم مقدار میں استعمال کرنا بھی بلڈ شوگر کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ماضی کی متعدد تحقیقات میں بھی دار چینی کے یومیہ استعمال کو شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت کیا جا چکا ہے۔

اب نئی تحقیق میں ماہرین نے اس کے استعمال کا بلڈ شوگر پر اثر دیکھنے کے لیے محدود رضاکاروں پر تحقیق کی۔

طبی جریدے کلینیکل نیوٹریشن کے مطابق ماہرین نے دار چینی کے بلڈ شوگر پر پڑنے والے اثرات کے لیے 18 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

دونوں گروپوں کے رضاکاروں کو دار چینی کے بغیر غذائیں کھانے کا کہا گیا جب کہ ایک گروپ کے رضاکاروں کو غذا کے ساتھ دار چینی پر مشتمل کیپسولز جب کہ دوسرے گروپ کو مصنوعی ادویات کے کیپسولز دیے گئے اور پھر ماہرین نے چار ہفتوں بعد تمام رضاکاروں کے بلڈ شوگر کا ٹیسٹ کیا۔

ماہرین نے چار ہفتوں کے بعد تمام رضاکاروں کے بلڈ میں شوگر لیول کی سطح جانچی تو معلوم ہوا کہ ان افراد میں شوگر کی سطح نمایاں طور پر کم تھیں، جنہوں نے دار چینی کا استعمال کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق دار چینی کے استعمال سے پری ذیابیطس کے افراد اور موٹاپے کے شکار لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے اور فوری طور پر ان میں بلڈ شوگر کی سطح کم ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دار چینی میں اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی انفلیمیٹری (سوزش)، اینٹی ذیابیطس، اینٹی مائکروبیل اور یہاں تک کہ کینسر کے سیلز کو بننے سے روکنے والے اجزا شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے