اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا مونگ کی دال وزن کم کرنے میں مفید ہے؟

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ہری مونگ کی دال کا استعمال اکثر گھروں میں کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ غذائیت سے بھری یہ مونگ دال وزن کم کرنے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہے۔

کیا آپ وزن کم کرنے کیلئے روز ایک ہی ڈائٹ پلان پر عمل کرکے تھک چکے ہیں اور کچھ نیا کھانا چاہتے ہیں تو ہری مونگ کی دال کا انتخاب بہترین ہوگا۔

ہری مونگ کی دال کو پودے سے حاصل کیا جاتا ہے جو فائبر، پروٹین، وٹامن بی 6، وٹامن سی اور فولیٹ سمیت منرلز میں آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم کا خزانہ ہے۔

اس کے علاوہ اس دال میں فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جو وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔

غذائیت سے بھرپور

غذائیت سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہری مونگ کی دال کے استعمال سے قوت مدافعت کو تقویت ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ درست رہنے کے ساتھ ساتھ جسم کے تمام پٹھے بھی اپنا کام بخوبی انجام دیتے ہیں اور ساتھ ہی وزن بھی کم ہوتا ہے۔

فائبر کا خزانہ

ہری مونگ دال میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ آنتوں کو صحت مند بنانے اور آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے سبب قبض کی شکایت کم ہو جاتی ہے۔

وزن کم کرے

اس چھوٹی سی دال میں کیلوریز کم اور پروٹین اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے استعمال سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور  یہ بھوک کو کم کرتا ہے جو وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔

 دل کو صحت مند بنائے

ہری مونگ کی دال میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے جس کے سبب دل صحت مند رہتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتی اور دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے