اپ ڈیٹس
  • 299.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا کورونا کے مریض بے خوابی کا شکار ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے واضح بیان کردیا

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ کووڈکے معمولی سے انفیکشن میں مبتلا ہونے والے ہر 4 میں سے 3 افراد بے خوابی میں مبتلا ہوتے ہیں۔

تحقیق میں محققین نے 1000 سے زائد کورونا مریضوں کا سروے کیا، ان مریضوں کی کیفیت اتنی شدید نہیں تھی کہ ان کو اسپتال میں داخل کرایا جاتا۔سروے میں ان تمام افراد سے بیماری کے بعد نیند کے حوالے سے پوچھا گیا۔ جس میں معلوم ہوا کہ 75 فیصد افراد بے خوابی میں مبتلا تھے جبکہ 20 فیصد افراد میں یہ کیفیت شدید نوعیت کی تھی۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہر 3  میں سے ایک فرد کو اچھی معیار کی نیند حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہونے کے علاوہ چھوٹے چھوٹے وقفوں میں نیند کی شکایت اور سب میں اہم نیند آنے میں مشکل کا سامنا تھا۔محققین کے مطابق بے چینی یا ڈپریشن میں مبتلا مریضوں کو بیماری کے دوران بے خوابی سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

تحقیق کے سربراہ محقق  کا کہنا تھا کہ ماضی کے مطالعوں میں اسپتال میں داخل کووڈ کے مریضوں اور بے خوابی کے درمیان تعلق تو دیکھا گیا لیکن اس وباء سے معمولی طور پر متاثر ہونے والوں کی نیند پر پڑنے والے اثرات کے متعلق جاننے کی کوشش نہیں کی گئی۔

محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ان مطالعوں کا موازنہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ معمولی سے انفیکشن میں مبتلا مریضوں کے بے خوابی سے متاثر ہونے کے امکانات عام افراد اور اسپتال میں داخل کووڈ مریضوں دونوں سے زیادہ ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے