(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ وزن میں کمی کا علاج بلڈ پریشرکی بیماری کیلئے بھی مفید ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا اپنی جاری کردہ تحقیق میں کہناتھا کہ زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار وہ افراد جنہوں نے نو ماہ تک ٹرزپاٹائڈ نامی دوا کا استعمال کیا تھا، ان کا بلڈ پریشر واضح طور پر کم ہوا تھا۔جبکہ دوسری تحقیق میں دیکھا گیا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے بیریئٹرک سرجری کروائی تھی ان کے بلڈ پریشر میں 5 سال بعد صرف ادویات پر انحصار کرنے والوں کے مقابلے میں واضح بہتری آئی تھی۔
ماہرِ امراض قلب کے مطابق ان 2 مطالعوں میں مختلف علاجوں اور ان کے نتائج کا جائزہ لیا گیا لیکن دونوں نے مجموعی طور پر اس خیال کے لیے مضبوط دلائل پیش کیے کہ موٹاپے کا مؤثر علاج دل کی مجموعی صحت کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ موٹاپے اور بلند فشار خون، ذیا بیطس اور دیگر قلبی مسائل جیسی بیماریوں کے درمیان تعلق بہت پرانا ہے۔ لیکن یہ نیا دور ہے اور اب ہمارے پاس ایسے وسائل ہیں جو انتہائی مفید ہیں۔