اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور کی سپیڈو بس سروس میں طلباء وطالبات مفت سفر نہیں کر سکیں گے

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی سپیڈو بس سروس میں طلباء وطالبات مفت سفر نہیں کر سکیں گے۔ اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفر کی سہولت میسر رہے گی۔

طلباء وطالبات کو مفت سفر کی سہولت کا اعلان نگران پنجاب حکومت کے لئے درد سر بن گیا۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں مفت سفر کی سہولت پہلے ختم کر دی گئی تھی۔ نگران وزیر اعلیٰ سے طلباء وطالبات کی شکایت پر سہولت پھر بحال ہوئی۔ بھاری اخراجات کا بوجھ پڑنے پر یہ بحالی بھی جزوی کر دی گئی۔

لاہور کے طلباء وطالبات سپیڈو بس سروس میں مفت سفر نہیں کر سکیں گے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے اجلاس میں تجویز مسترد کر دی۔ طلباء وطالبات کو 100 سے زائد سپیڈو بسوں میں مکمل کرایہ دے کر سفر کرنا ہو گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جاری کر دہ میٹنگ منٹس میں کہا گیا ہے کہ طلباء وطالبات کو انکے سکولوں، کالجوں کی شٹل سروس میسر ہے، اس لئے سپیڈو بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنا مشکل ہے تاہم میٹرو بس اور ٹرین میں یہ سہولت جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے