اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بچوں کے حقوق کا موثر نفاذ کے عنوان پر کانفرنس، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی شرکت

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی نجی یونیورسٹی میں سکول آف لاء اینڈ پالیسی کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

کانفرنس کا عنوان "موجود دنیا میں بچوں کے حقوق کے موثر نفاذ" کے حوالے سے رکھا گیا۔ کانفرنس میں سکول آف لاء اینڈ پالیسی کے ڈینز ڈاکٹر کاشف زیدی، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور جسٹس ریٹائرڈ صفدر سلیم شاہد کی خصوصی شرکت ہوئی۔ فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ طلبا و طالبات کو بچوں کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارا احمد کا کہنا تھا بچوں کے خلاف تشدد اور استحصال کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، تمام بچوں کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ صفدر سلیم شاہد کا کہنا تھا بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ہمیں اپنا مستقبل سنوارنا ہے، اس سسٹم کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جب تک ہم اپنے اور دوسروں کے بچوں کو برابر نہیں دیکھیں گے تب تک ہم برابری کے حقوق کی بات نہیں کر سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے