اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی، مونس کیخلاف مبینہ کرپشن کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔

قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سمیت دیگر کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائرکیا گیا تھا جس کے مطابق پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الہٰی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب عہدے کاغلط استعمال کیا۔

پیر کے روز پرویزالہٰی سمیت دیگر کیخلاف دائر نیب ریفرنس کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج نسیم احمد کی جانب سے ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

فاضل جج نے ریفرنس کو سماعت کیلئے زبیر شہزاد کیانی کی عدالت میں بھجوایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے