اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ساندہ: جائیدادکا تنازع دو بھائیوں کی جان لے گیا

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) ساندہ کے علاقے راج گڑھ میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا دو بھائیوں کی جان نگل گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ساندہ کے علاقے راج گڑھ میں دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اس معاملے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا، چھوٹے بھائی نے پہلے بڑے بھائی کو گولی مار کر قتل کیا بعد میں خود کو گولی مارلی۔

متوفین کی شناخت شہزاد اور سلطان کے نام سے ہوئی، شہزاد 3 جبکہ سلطان 5 بچوں کا باپ تھا، متوفین ایک ہی چھت تلے رہتے تھے، لواحقین کا کہنا ہے کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی ختم کرنا چاہتے ہیں، کوئی  قانونی کارروائی نہیں چاہتے، نہ ہی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے