اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوری، لاہور میٹرو بس انتظامیہ پر جرمانہ عائد

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(ویب ڈیسک) لاہور میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کے مطابق لاہور میٹرو بس انتظامیہ کے زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ تھا۔ میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے گئے ہیں ۔انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری رہے گی۔

دوسری جانب  وحدت روڈ کے علاقے میں لیسکو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے میٹر ریڈر کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

لیسکو میٹر ریڈر ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا،ملزم کالج روڈ سب ڈویژن میں بطور میٹر ریڈر فرائض سر انجام دیتا ہے،ملزم کے خلا ف تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے