اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چودھری کو عدالت پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(ویب ڈیسک) عدالت نے فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس کی جانب سے فواد چودھری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کی اور ملزم کو آج پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے