جرم وانصاف
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
30 Nov 2023
30 Nov 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلیمان صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کو چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج ہونے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف لاہور میں نو مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔