اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.61 قیمت فروخت : 903.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 244900 دس گرام : 210000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 224490 دس گرام : 192499
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2981 دس گرام : 2559
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں بیوروکریسی کے تقرر و تبادلے

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن عبیداللہ کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی مہر خالد احمد کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، او ایس ڈی محبوب عالم کو ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا، سیکرٹری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب طارق محمود بخاری کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب عاطف بلوچ کو کورس کے سلسلہ میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت سیدہ کلثوم کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر لاہور لگا دیا، ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر محمد شہنشاہ فیصل عظیم کو سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات کردیا گیا۔

سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن آغا محمد علی عباس کو تبدیل کرکے ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیا، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر شاہدہ فرخ نوید کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن لگا دیا، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت جنوبی پنجاب طارق کریم کھوکھر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک کوآرڈی نیشن بورڈ ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے