اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے: وزیر اعظم

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات سے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ معاہدوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاشی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام اور سٹریٹیجک تعاون کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ دوستی اور تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شیخ زید بن سلطان النہیان نے 70 کی دہائی میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج شیخ محمد بن زیدالنہیان نے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔

انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزرا اور یو اے ای کے وزرا نے بھی شرکت کی، ان سمجھوتوں کے معیشت پر مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے