اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عبدالغفور حیدری کی امام کعبہ سے ملاقات، پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(ویب ڈیسک) امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبداللہ بن حمید سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مملکت سعودی عرب نے فلسطین اور اسرائیل جنگ میں مظلوم فلسطینیوں کی صحیح ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب مرکز اسلام ہے، سعودی عرب کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے۔

وفد میں مفتی ابرار احمد، حماد حیدری، محمد کاکڑ و دیگر بھی شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے