اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی پی پی کا 26 نومبر کو کامونکی میں ورکرز کنونشن کا اعلان

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز)استحكام پاكستان پارٹی نےایک بارپھرعوامی میدان كارخ كرتے ہوئے26 نومبر كو كامونكی میں وركرزكنونشن كرنے كا اعلان کردیا۔

ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں  کہا ہے کہ کامونکی میں استحکام پاکستان پارٹی کا وركرز كنونشن دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، آئی پی پی كامونكی غلہ منڈی میں بھرپورعوامی طاقت كا مظاہرہ كرے گی۔

ڈاكٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وركرزكنونشن میں پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اورصدرآئی پی پی عبدالعلیم خان خطاب كریں گے، استحكام پاكستان پارٹی پنجاب میں بھر پورانداز میں سیاسی اننگز كھیلے گی، استحكام پاكستان پارٹی میں بڑی تعداد میں سیاسی كھلاڑی شامل ہورہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے