اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

’سٹیج شو‘ کے پیچھے کی کارروائی خاور مانیکا اینڈ ’معاون ٹیم‘ نے سنا دی: طلال چودھری

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ’سٹیج شو‘ کے پردے کے پیچھے کی کارروائی خاور مانیکا اینڈ ’معاون ٹیم‘ نے قوم کو سنا دی۔

 مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے حماد اظہر کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ قوم کو سنائی گئی کارروائی میں  نکاح خواں  اور  سہولت کار گواہ  بھی شامل ہیں۔

طلال چودھری نے کہا کہ آپ بل سے کب باہر آ رہے ہیں؟ پردہ گر چکا، اب ’پردے‘ ڈالنا لاحاصل ہے، اس ’دفاع‘ پر شرم آنی چاہئے، ٹویٹ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے کہ شاید ’غیرت‘ کھا کر کہیں روپوش ہوگئے ہیں اور اگر دفاع کرنا ہے تو بل سے باہر آ کر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے