اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین چیلنج ہے: شہباز شریف

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختونخوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، سابق سینیٹر وقار احمد اور امیر مقام نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک دی۔

 شہباز شریف نے سابق سینیٹر وقار احمد اور امیر مقام کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں  ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ہمیشہ قوم کے اعتماد اور توقعات پر پورا اتری ہے، معاشی خود انحصاری کے لئے سیاسی استحکام اور قومی کاوش درکار ہے، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے، پاکستان کے معاشی مفادات کا تقاضا ہے کہ سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے۔

سابق سینیٹر وقار احمد نے 16 ماہ کے دوران وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف کی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے