اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس نے لاہور کی میٹروبس میں چوری کرنیوالا گروہ پکڑ لیا

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پولیس نے میڑو بس میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان عدنان اور اس کا ساتھی غلام عباس بسوں کے اندر مسافروں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔ علاوہ ازیں پولیس نے میٹرو بس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان سے 40ہزار نقدی برآمد کر کے مدعیہ سلطانہ بی بی کے سپرد کردی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے مدعیہ کی شکایت پر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔اپنی رقم کی واپسی پر مدعیہ سلطانہ بی بی نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے